Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
48 - 118
اسلام سے خارِج ہوگا،اور اس کا اسلام مُنْہَدِم ہوجائے گا۔خیال رہے کہ ان اعمال پر کمالِ ایمان موقوف ہے اور ان کے ماننے پر نفسِ ایمان موقوف،لہٰذا جوصحیح العقیدہ مسلمان کبھی کلمہ نہ پڑھے یانماز روزہ کا پابند نہ ہو،وہ اگرچہ مؤمن تو ہے مگر کامل نہیں ،اور جو اِن میں سے کسی کا انکارکرے وہ کافر ہے۔(مراۃ المناجیح،۱/۲۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مقامِ فکر
	  آج دنیا میں مسلمانوں کی اکثریت شرعی احکام پر عمل کے معاملے میں بے حد غفلت وسستی کا شکار ہے ۔عبادات کو ہی لے لیجئے کہ نماز وروزہ وغیرہ کی ادائیگی میں جس طرح کوتاہی کی جاتی ہے اس کا اندازہ بارونق مقام پر کسی بھی مسجدمیں نمازیوں کی تعداد کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے یا پھر دورانِ رمضان ’’دن دہاڑے ‘‘ ہوٹلوں وغیرہ میں بلاعذر شرعی روزہ نہ رکھنے والے’’روزہ خوروں ‘‘کی تعداد کو دیکھ کر،بے شمار مالدار ایسے ہیں جن پر حج فرض ہوچکا ہوتا ہے لیکن وہ اس فرض کی ادائیگی میں کوتاہی کرتے ہیں ، سالہا سال سے زکوٰۃ واجب ہورہی ہوتی ہے لیکن دینے سے کتراتے ہیں۔اللہعَزَّوَجَلَّ  ہمیں شرعی احکامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم	
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد