Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
42 - 118
اپنے ایمان پر گواہ بنایا ہے 
	شہزادۂ عطّار مولانا الحاج ابو اُسید، عبید رضا عطَّار ی مدنی مدظلہ العالیفرماتے ہیں : صفر المظفَّر۱۴۱۸ھ میں متحِدہ عَرَب اَمارات کے قِیام کے دوران شارجہ میں ایک بار میں نے راہ چلتے ہوئے دیکھا کہشیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ ایک دَرَخت کے نیچے کھڑے ہوگئے اور باآواز بُلند کلمۂ طیبہ پڑھا، اس پر میں نے اِستفسار کیا:آپ نے ابھی دَرَخْت کے نیچے کلمۂ پاک پڑھا، اس میں کیا حِکمت تھی؟ فرمایا: اَ لْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ!  میں نے اس درخت کو بُلند آواز سے کلمۂ طیبہ سنا کر اپنے ایمان پر گواہ بنایا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
وسوسے کا علاج
	حضرت سیِّدُناعمربن عبدالعزیز علیہ رَحمَۃُ اللہ العزیز سے مروی ہے کہ ایک شخص نے  اللہعَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں سوال کیا کہ وہ اسے انسان کے دل میں شیطان کی جگہ دکھا ئے تو اس شخص نے خواب میں ایک شخص کاجسم دیکھاجوشیشے کی مثل تھااوراس کے آر پار دیکھا جا سکتا تھا۔پھر اس نے ایک مینڈک کی شکل میں اس (جسم) کے بائیں کندھے اور کان کی درمیانی جگہ پرشیطان کو بیٹھے ہوئے پایاجس نے اپنی لمبی تھوتھنی(منہ اورناک) بائیں کندھے کی جانب سے اس شخص کے دل تک داخل