کر رکھی تھی اور وسوسے ڈال رہا تھا اورجب وہ بندہ اللہعَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرتا تو وہ پیچھے ہٹ جاتا۔(الحدیقۃ الندیۃ ،۱/۴۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جانور بھی ذکرُاللہ کرنے والے ہوتے ہیں
سرکارِ ابد قرار، شافعِ روزِ شمارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکافرمانِ عالیشان ہے:ان جانوروں پر اچھی طرح سواری کرو اور ان سے اُترجاؤ،راستوں اور بازاروں میں گفتگو کرنے کے لئے انہیں کرسی نہ بنالوکیونکہ کئی سواری کے جانور اپنے سوار سے بہتر اوراللہعَزَّوَجَلَّ کا زیادہ ذکر کرنے والے ہوتے ہیں۔(جامع الاحادیث، ۱/۴۰۴، حدیث:۲۷۶۵)
حضرت علامہ عبدالرء ُوف مناوی علیہ رحمۃُ اللہِ الہادی اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں :جانور بھی ذکرُاللہ کرتے ہیں جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
وَ اِنۡ مِّنۡ شَیۡءٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِہٖ(پ۱۵،بنی اسرائیل:۴۴)
ترجمہ کنزالایمان:اور کوئی چیز نہیں جو اسے سراہتی ہوئی اس کی پاکی نہ بولے۔
(فیض القدیر،۱/۶۱۱،تحت الحدیث:۹۵۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۷) نیک بننے کا نسخہ
اَعرابی کا ساتواں سوال یہ تھا کہ اچھا اور نیک بننا چاہتا ہوں۔ رسولِ بے مثال،