اللہعَزَّوَجَلَّکی قسم ! میں مزید زندہ رہنے کی خواہش میں نہیں رو رہا بلکہ مجھے تو موسمِ گرما کی سخت دوپہر میں (روزے کی حالت میں ) پیاسا رہنا اور موسمِ سرما میں راتوں کا قیام کرنا یاد آ رہا ہے۔ (حلیۃ الاولیاء ، ۲ /۱۰۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’یادِ رَمَضان ‘‘کے آٹھ حُرُوف کی نسبت
سے نفل روزوں کے 8مدنی پھول
{۱}فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:اگر کسی نے ایک دِن نَفْل روزہ رکھا اور زمین بھر سونا اُسے دیا جائے جب بھی اِس کا ثواب پُورا نہ ہوگا ،اس کا ثواب تو قِیامت ہی کے دِن ملے گا۔ (مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی،۵/ ۳۵۳، حدیث:۶۱۰۴){اَ لْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے عاشقانِ رسول کی ایک تعداد نفلی روزے رکھنے کی سعادت پاتی ہے ، آسانی اور ترغیب کے لئے ان کی تنظیمی طور پر درجہ بندی کی گئی ہے جو حسبِ ذیل ہے :}
{۲}عاشقانِ روزہ کی تنظیمی دَرَجہ بندی : {مُمتاز}جو صَومِ داوٗدی یعنی ایک دن چھوڑ کر ایک دن روزہ رکھے یامہینے میں کم از کم 15 روزے اپنی سَہولت کے مطابِق رکھے یاپانچ ممنوعہ ایّام کے علاوہ سارا سال روزے رکھے (عیدالفطر اور ۱۰ ، ۱۱ ،۱۲ ،۱۳ ذوالحِجَّۃِ الحرام کو روزہ رکھنا مکروہِ تحریمی ہے۔(دُرِّ مُخْتار وردالمحتار،۳/۳۹۱)) {بہتر}جو ہرپیر شریف اور جمعرات کا روزہ رکھے(پیر اور جمعرات کا روزہ سُنّت