Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
108 - 118
ناراض رِشتے داروں سے صلح کرلیجئے
        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جو ذراذرا سی باتوں پر اپنی بہنوں ،بیٹیوں ، پھوپھیوں ، خالاؤں ، ماموؤں ،چچاؤں ،بھتیجوں ،بھانجوں وغیرہ سے قطعِ رِحمی کر لیتے ہیں ، ان لوگوں کے لیے بیان کردہ حدیثِ پاک میں عبرت ہی عبرت ہے ۔ میری مَدَنی اِلتجا ہے کہ اگر آپ کی کسی رِشتے دار سے ناراضی ہے تو اگرچِہ رِشتے دارہی کاقصور ہوصلح کیلئے خود پہل کیجئے اورخود آگے بڑھ کر خندہ پیشانی کے ساتھ اُس سے مل کر تعلُّقات سنوار لیجئے۔۱؎
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲۵) دوزخ کی آگ کونسی چیزبجھاتی ہے
	اَعرابی کا پچیسواں سوال یہ تھا کہ کونسی چیز دوزخ کی آگ کو بجھاتی ہے؟رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: روزہ۔ 
موت کے وقت رونے کا سبب
	حضرت سیِّدُنا عامر بن عبد اللہ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہکی موت کا وقت قریب آیا تو رونے لگے، جب وجہ دریافت کی گئی تو آپ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ نے ارشاد فرمایا :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
۱؎  :مزید تفصیلات کے لئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ’’ہاتھوں ہاتھ پھوپھی سے صلح کرلی‘‘ضرور پڑھئے ۔