ہے ؟ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: چپکے چپکے صدقہ کرنااور صِلہ رحمی۔
سب سے مضبوط مخلوق
حضرت سیِّدُنا اَنس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَرصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:جب اللہعَزَّوَجَلَّنے زمین کو پیدا فرمایا تو وہ کانپنے لگی، اللہعَزَّوَجَلَّنے پہاڑوں کو پیدا فرماکر انہیں زمین کے لئے میخیں بنادیا اور زمین ٹھہر گئی۔فرشتوں کو پہاڑوں کی قوت پر تعجب ہوا اورانہوں نے عرض کی:اے پروردگار!کیا تیری مخلوق میں پہاڑوں سے بھی طاقتور کوئی چیز ہے؟اللہعَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایا: لوہا۔فرشتوں نے پھر استفسار کیا:کیا تیری مخلوق میں لوہے سے بھی مضبوط کوئی چیز ہے؟ارشاد فرمایا :آگ۔ فرشتوں نے پھر وہی سوال کیا تو ارشاد ہوا: پانی،فرشتوں نے وہی سوال دہرایا تو جواب ملا:ہوا۔ فرشتوں نے سوال کیا:اے پروردگار!کیا تیری مخلوق میں کوئی ہوا سے بھی طاقتور ہے؟ اللہعَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایا:ہاں وہ انسان جو سیدھے ہاتھ سے صدقہ کرے اور اسے اپنے اُلٹے ہاتھ سے پوشیدہ رکھے۔(ترمذی،کتاب التفسیر،۵/۲۴۲،حدیث:۳۳۸۰)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد