Brailvi Books

اجنبی کا تحفہ
29 - 32
نے میرے دل میں  پنہاں  اپنے مرشدِ کریم سے محبت کے خوابیدہ جذبے کو بیدار کر دیا چنانچہ میں  نے مکتبۃُ المدینہ سے جاری کردہ 50 مَدَنی مذاکروں  پر مشتمل سی-ڈی خرید لی اور روزانہ ایک مذاکرہ سننے کی سعادت پانے لگا۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے لبوں  سے جھڑنے والے شریعت و طریقت کے ضیاء بار موتیوں  نے میرے دل کے بے نور نگینے کو چمکا کر رکھ دیا،آپ کی پُر تاثیر گفتگو کی برکت سے دن بدن گناہوں  سے نفرت اور نیکیوں  سے محبت بڑھنے لگی، ابھی  چند ہی مَدَنی مذاکرے سنے تھے کہ میرے حُلئے ،کردار اور اَنداز ِزِندگی میں  تبدیلی آنے لگی، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریرمیں پانچوں  نمازیں  پابندی کے ساتھ پڑھنا شروع کرچکا ہوں نیز سر پر سبز عمامہ کا تاج سجا لیا، چہرہ داڑھی شریف سے منور کر لیا اور مَدَنی کاموں  میں  دلچسپی لینے لگا۔ الغرض ان مَدَنی مُذَاکروں  کے ذریعے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ نے میری ایسی تربیت فرمائی کہ میری 26 سالہ زندگی میں  کبھی ایسی تربیت نہ ہوئی تھی ۔
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!	صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}	شعبہ امیرِاہلسنّت
۵ رمضان المبارک ۱۴۳۳ھ بمطابق 25جولائی 2012ء