Brailvi Books

اجنبی کا تحفہ
30 - 32
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
	خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے،تِل کوگلاب کے پھول میں  رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہو جاتا ہے۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا بے وَقعت پتّھر بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم کی مہربانی سے انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اپنے شہر میں  ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں  شرکت اور راہِ خدا میں  سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں  میں  سفر کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِاہلسنّت  دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے، اِن شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں  جہاں  کی ڈھیروں  بھلائیاں  نصیب ہونگی۔ 
مقبول جہاں بھرمیں ہودعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّارمدینے کا