آنکھوں پر یقین نہیں آرہاتھا مگر آنکھوں دیکھا حال جھٹلایا بھی نہیں جاسکتا تھا اور اس میں میرا تو کوئی کمال تھا نہیں یہ سب تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کی نگاہِ فیض اثر کا نتیجہ تھا کہ انہوں مجھ جیسے کھوٹے کو کُندن بنا دیا، اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اس مدنی ماحول میں استقامت دی اور تادمِ تحریر بفضلہ تعالیٰ صوبائی ذمہ دار مجلس اثاثہ جات پنجاب مکی کے رکن کی حیثیت سے مدنی کاموں کی ترقی کے لئے کوشاں ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{9}دل میں ہلچل مچ گئی
عطار آباد (جیکب آباد، باب الاسلام سندھ) کے علاقے کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آنے سے پہلے میں دنیا کی رنگینیوں میں کھویا ہوا تھاروز بروز نِت نئے گناہ کرنے کا بھوت سر پر سوار رہتا اور یوں شب و روز گناہوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری تھا ایسے میں نہ تو مجھے نَمازوں کو بے دریغ ضائع کرنے کا ہوش تھا اور نہ ہی دیگر احکامِ شرع پر عمل کا احساس۔ کثرتِ عصیاں کے باعث میری اخلاقی حالت اس قدر پستی کا شکار ہو چکی تھی کہ گویا۔ع