امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت کرا کر حضور غوث پاک علیہ رحمۃُ اللہِ الرَّزَّاق کے غلاموں میں شامل کروا دیا اور ساتھ ہی مجھے دعوتِ اسلامی کی Websiteکا وزٹ کرایا اس سائیٹ پرمیں نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پُر تاثیر بیانات میں سے خوفِ خدا کی روایات و حکایات پر مشتمل ایک بیان سنا ۔ یقین جانئے وہ بیان سن کر میں اپنی زندگی میں پہلی بار خوفِ الہٰی سے کانپ اٹھاتھا، میرے دل کی دنیا زِیرو زَبر ہو چکی تھی اور مجھے گناہوں سے نفرت ہو چکی تھی میں نے صدقِ دل سے توبہ کی۔ آئندہ اعمالِ صالحہ کرنے کا پختہ ارادہ کیا اور چہرے پر داڑھی شریف سجانے کی بھی نیت کرلی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جونہی میں نے ولیِٔ کامل کا دامن تھاما میری زِندگی میں ایسا مدنی انقلاب آگیا کہ مجھے گناہوں بھری زندگی خلاصی نصیب ہو گئی اور میں شاہراہِ سنت کا راہی بن گیا۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{7}چودہ طَبَق روشن ہوگئے
باب المدینہ (کراچی) کے ایک مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں بھری زندگی بسر کررہا تھا۔ فلمیں ، ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا تو میرا معمول تھا ہی فلموں کے دوران