Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
9 - 32
سے شفا پانے کے ارادے سے راہِ خدا میں سفر کرتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے فضل و کرم سے اس کی دلی مراد کو پورا فرما دیتا ہے لہٰذا آپ بھی عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کرکے اپنی بہن کی شفایابی کے لیے دعا کیجئے۔ میں نے جب مدنی قافلے کی بَرَکات سنیں تو امید کی کرن نظر آنے لگی اس لیے میں نے ہاتھوں ہاتھ نہ صرف مدنی قافلے میں سفر کی نیت کر لی بلکہ اخراجات بھی جمع کروا دئیے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت ہاتھوں ہاتھ یوں ظاہرہوئی کہ میری بہن دن بدن صحت یاب ہونے لگی اور کچھ ہی عرصہ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم سے انہیں 6 سالہ پرانے موذی مرض (اِیگزیما) سے نجات مل گئی۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{4}اعلٰیحضرت(عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت)کادیدارہوگیا
 	خانیوال (پنجاب، پاکستان) کے مُقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ ہمارے علاقے کے مبلغِ دعوتِ اسلامی کافی عرصے سے مجھے مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلارہے تھے لیکن میں ہمیشہ ٹال دیا کرتا۔ آخرکار ایک دن ان کی  اِنفرادی کوشش رنگ لے ہی آئی اور میں مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ ہمارا مدنی