قافلے کا مسافر بنا اور گناہوں سے تائب ہوکرمُبلّغِ دعوتِ اسلامی بن گیا۔ آپ بھی نیّت کیجئے کہ نہ صرف میں خود مدنی قافلے میں سفر کروں گا بلکہ انفرادی کوشش کے ذریعے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی سفر کرواؤں گا۔
سادگی چاہئے عاجزی چاہئے آپ کوگر چلیں قافلے میں چلو
خوب خودداریاں اورخوش اخلاقیاں آئیے سیکھ لیں قافلے میں چلو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{3}چھ سال پرانا مرض دور ہو گیا
بابُ المدینہ (کراچی) میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے: میری ہَمشِیرہ جو کہ 6 سال سے انتہائی تکلیف دہ مرض اِیگزیما (Eczema، جلد کی ایک بیماری جس میں ہاتھ یا پاؤں کی جلدسرخ ہو جاتی ہے اوراس پرسرخ باریک باریک رِسنے والی پھُنْسِیاں پیداہوجاتی ہیں اور ان پھنسیوں میں سخت کھجلی اورجلن ہوتی رہتی ہے) میں مبتلا تھیں۔ بہت علاج کروایا لیکن بیماری ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی تھی جس کی وجہ سے روز بروز پریشانی میں اضافہ ہوتاجا رہا تھا۔ اِسی دوران میری ملاقات اپنے علاقے کے ایک مبلّغِ دعوتِ اسلامی سے ہوئی۔ میں نے اپنی پریشانی کا ذکر کیا تو انہوں نے مدنی قافلے کی بہاریں بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان خیر کی نیت سے راہِ خدا میں سفر اختیار کرتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو بھلائی عطا فرما دیتا ہے، اگر کوئی گھریلو ناچاقیوں ، پریشانیوں سے نجات اور بیماریوں