Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
10 - 32
قافلہ خانیوال کے نواحی علاقے میں ایک بزرگ رَحْمَۃُاللہ تَعالٰی عَلیہ کے مزار شریف سے مُلحق مسجد میں ٹھہرا۔ مدنی قافلے کے آخری دن میں اُن بزرگ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلیہ کے مزار شریف کے پاس بیٹھ کر دُرُود پاک پڑھ رہاتھاکہ مجھے اُونگھ آ گئی۔ سرکی آنکھیں تو کیا بند ہوئیں دل کی آنکھیں کھل گئیں ، ایک ایمان افروز منظر میرے سامنے تھا، کیا دیکھتا ہوں : ایک نورانی چہرے والے بزرگ تشریف فرما ہیں جنہوں نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور سفید ہی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ ان کے قریب ہی چند نورانی چہروں والے بزرگ بھی موجود تھے، لیکن سامنے بیٹھے ہوئے بزرگ کے چہرے کی نورانیت سب سے نمایاں تھی۔ انہیں میں سے ایک بزرگ سے میں نے پوچھاکہ یہ جو آپ کے سامنے جلوہ فرما ہیں یہ کون ہیں ؟ انہوں نے فرمایا: یہ سُنیوں کے امام، سیِّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیہ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن ہیں ۔ یوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مجھے مدنی قافلے کی برکت سے سیِّدی اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان عَلَیہ رَحْمَۃُالرَّحمٰن کی زیارت نصیب ہو گئی۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{5} بارانِ رحمت نازل ہو گئی
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے