Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
28 - 32
گری تک نوبت جاپہنچتی۔ میں اس صورتِ حال سے بہت پریشان تھا۔ ایک دن میں نے دعوتِ اسلامی کے صوبائی مشاورت کے نگران سے اپنا مسئلہ بیان کیا جو انھوں نے انتہائی سنجیدگی سے سنا اور مسئلے کے حل کے لئے مجھے 30 دن کے مدنی قافلے میں سفر کا مشورہ دیا۔ میں نے ایک دو دن میں اپنے معاملات گھر والوں کے سپرد کیے ا ور چند روز بعد ہی عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہ خدا میں 30 دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ مدنی قافلے میں خوب رو روکر اپنی خاندانی رنجش کے خاتمے کے لئے دعائیں مانگیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ راہِ خدا میں مانگی جانے والی دعائیں بارگاہِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ میں قبول ہوئیں اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم سے فیصلہ ہمارے حق میں ہوا، یوں وہ پلاٹ بھی ہمیں مل گیا اور ساتھ ہی ساتھ باہم صلح بھی ہو گئی۔ مدنی قافلے کی ہاتھوں ہاتھ برکت دیکھ کر میں نے مزید بارہ ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی نیّت کر لی۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{18} نابینا، بینا ہو گیا
	مدینۃ الاولیاء (ملتان) سکندرآباد کے محلہ اعجازشہید کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے :باب الاسلام سندھ کے ایک عمررسیدہ اسلامی