باعث کمزوری بہت زیادہ ہو چکی تھی، میں نے جونہی کچھ افاقہ محسوس کیا تو فوراً 12دن کے لیے دعوتِ اسلامی کے سُنتّوں کی تربیت کے مدنی قافلے میں بلوچستان کے شہر ’’بارکھان‘‘ اس نیت سے روانہ ہو گیا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ قافلے کی برکت سے مجھے اس مہلک مرض سے شفا عطا فرما دے۔ وہاں جا کر دعائیں کیں تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ نہ صرف صحت یابی نصیب ہو گئی بلکہ تادمِ تحریر دوبارہ ہیضہ نہیں ہوا۔ یہ سب مدنی قافلے کی برکتیں ہیں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{17}دیرینہ جھگڑے سے نجات
چوک اعظم (ضلع لیہ، پنجاب ،پاکستان)میں وارڈنمبر۴ فتح پورروڈ کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: یوں تو مدنی قافلوں کی برکت سے لوگوں کے بڑے بڑے پیچیدہ اورسنگین مسائل حل ہونے کے بارے میں میں نے بھی سُن رکھا تھا لیکن اس دن میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہاجب حیرت انگیز طو ر پر خود میرا ایک بہت بڑامسئلہ مدنی قافلے کی برکت سے حل ہوگیا، ہوا کچھ یوں کہ ہمارا ایک پلاٹ پر طویل عرصہ سے تنازع چل رہا تھا، بڑے جتن کئے مگر مسئلہ کسی صورت حل ہوتا نظر نہیں آرہا تھا۔ قریب تھاکہ کچھ عرصہ چپقلش جاری رہتی تو ہاتھاپائی سے بڑھ کر قتل وغارت