Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
29 - 32
بھائی نے مجھے اپنی آپ بیتی کچھ یوں بیان کی کہ میری آنکھوں میں موتیا اتر آیا تھا جس کی وجہ سے رفتہ رفتہ میری بینائی کمزور ہوتی چلی جا رہی تھی ڈاکٹروں سے بہت علاج کروایا مگر فائدہ ہونے کی بجائے بالآخراس مرض کی وجہ سے مجھے اپنی بینائی سے ہاتھ دھونے پڑ گئے، میری دنیا تاریک ہو چکی تھی، زندگی کے رنگ پھیکے پڑگئے تھے اس صورتِ حال سے میں بہت رنجیدہ وملول رہنے لگا، حسنِ اتفاق کہ ایک مرتبہ میری ملاقات دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوئی جب میں نے اُنھیں اپنی تکلیف سے آگاہ کیا تو انھوں نے میری ڈھارس بندھائی اور راہ خدا میں سفر کرنے والے دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں کی بہاریں سنا کر مجھے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کا مشورہ دیا، میں علاج معالجے سے تو مایوس ہو ہی چکا تھا لہٰذا امید کی ایک کرن نظر آئی تو فوراً مدنی قافلے میں سفرپر روانہ ہو گیا، وہاں خود بھی خوب دعائیں کیں اور شرکائے قافلہ سے بھی دعائیں کروائیں ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے کی برکت سے دعاقبول ہوئی اور میری کھوئی ہوئی بینائی واپس لوٹ آئی ۔ اور ایک مرتبہ پھر میری تاریک زندگی روشن ہوگئی۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد