مسائل حل ہوئے ہیں وہیں اِنْ شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ راہِ خدا میں سفر کی برکت سے آپ کو بھی فائدہ ہوگا۔ ان کی یہ باتیں میرے دل پراثر کر گئیں اور میں تین دن کے مدنی قافلے کے لئے تیار ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ جب مدنی قافلے میں سفرکیا تو وہاں رو رو کر اپنی بیماری سے شفا کے لئے دعا کی، میری دعا مستجاب ہوئی اور قافلے کی برکت سے میری درد سے جان چھوٹ گئی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ اب میں مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور تادمِ تحریر علاقائی مشاورت میں مدنی قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ہوں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{16}ہیضے کامرض دور ہو گیا
مدینۃالاولیاء ( ملتان، پنجاب، پاکستان)کی جناح کالونی چوک شہیداں میں مقیم دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی کا بیان ہے: مجھے ہیضہ کا ایسا عارضہ لاحق تھاکہ ہرایک دومہینے بعد اس کی شکایت ہو جاتی۔ آخری مرتبہ جب ہیضہ ہوا تو تقریباً ایک ہفتہ تک تکلیف رہی جس کے