Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
25 - 32
شکایت ہوئی اور مدنی قافلے کی برکت سے گھر پہنچنے سے پہلے پہلے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ان کی ساری پتھری نکل گئی اور وہ مکمل طور پر تندرست ہو کر گھر پہنچے۔ ان اسلامی بھائی کابیان ہے کہ وہ دن ہے اور آج کا دن مجھے پھر کبھی مثانے میں دردکی شکایت نہ ہوئی۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{15}ٹانگوں کے درد سے نجات مل گئی
	حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: میری ٹانگوں میں اس قدر شدید درد رہتا تھا کہ اُٹھنابیٹھنا د و بھر ہو گیا تھا۔ اس درد سے نجات پانے کے لئے بہت رقم خرچ کی۔ باب الاسلام سندھ کے علاوہ پنجاب کے کئی ڈاکٹروں سے بھی علاج کروایا مگر کچھ افاقہ نہ ہوا ۔ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ملاقات ہوئی دوران گفتگومیں نے ان سے اپنی تکلیف کا اظہار کیا تو انہوں نے شفقت بھرے انداز میں انفرادی کوشش کی اور مجھے مدنی قافلے میں سفر کی برکات بتاتے ہوئے کہا کہ آپ نے اتنا علاج کروایا ہے اگر چاہیں تو ایک کوشش یہ بھی کر دیکھیں کہ مدنی قافلے کی برکت سے جہاں ہزاروں لوگوں کے