بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ ایک اسلامی بھائی کے مثانے میں کبھی کبھار تکلیف ہوا کرتی تھی۔ پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس تکلیف نے ایسی شدت اختیار کی کہ اب تو آئے دن ایسا شدید درد اٹھتاکہ مارے درد کے دوہرے ہو جاتے۔ ڈاکٹروں سے چیک اپ کروانے پریہ پریشان کُن انکشاف ہوا کہ ان کے مثانے میں پتھری ہے۔ چونکہ وہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے محبت رکھتے تھے لہٰذا جب اسلامی بھائیوں نے انھیں اس مسئلے کے حل کے لئے مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی اور یہ ذہن دیاکہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے میں مانگی جانے والی دعاؤں کی برکت سے آپ کے درد کا مُداوا ہو جائے گا تو انہوں نے نہ صرف ہامی بھر لی بلکہ ہاتھوں ہاتھ 3 دن کے لئے ہمارے ساتھ مدنی قافلے میں سفر اختیار کر لیا۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم ’’مدنی تربیت گاہ‘‘ سے تربیت حاصل کرنے کے بعد مدنی قافلہ باب المدینہ (کراچی) کے علاقے سعیدآباد پہنچا۔ عاشقانِ رسول نے ان کی شفایابی کے لئے خصوصی طور پر دعائیں مانگیں۔ قافلے کے دوران ہی ایک دن ان کے مثانے میں شدید درد اُٹھا لیکن اس مرتبہ ہونے والا درد ان کے لیے سکون کا باعث بن گیا وہ اس طرح کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اسی دن پتھری کا کچھ حصہ پیشاب میں نکل گیا۔ قافلے سے واپسی پر دورانِ سفر انھیں دوبارہ دردکی