اسلامی بھائیوں کے کردار میں مَیں خوداپنی آنکھوں سے دیکھ چکاتھا، میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ کسی طرح امیرِ اہلسنّت کا دیدار نصیب ہو جائے چنانچہ ایک رات سویاتو میری قسمت کا ستارہ چمک اٹھا اس طرح کہ میرے خواب میں امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ تشریف لے آئے اور شفقت بھرے انداز میں فرمایا ’’بیٹا! کل اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ملاقات ہو گی‘‘ دوسرے دن واقعی امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ملاقات اور دست بوسی کاشرف حاصل ہو گیا، آپ دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعاؤں سے نوازا، یہ آپ سے ملاقات کی برکت تھی کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسی دن مجھے اپنے گناہوں سے سچی توبہ نصیب ہوگئی اور میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ میں درجہ خامسہ (پانچویں سال) کا طالب علم ہوں اور تنظیمی ترکیب کے مطابق تعویذاتِ عطاریہ کے تحصیل ذمہ دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{14}پتھری سے نجات
باب المدینہ (کراچی) کے علاقہ نیوکراچی بلاک Dمیں مقیم اسلامی