Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
22 - 32
سامنے نیکی کی بات کرتا یا میری اصلاح کی کوشش کرتا تو اس کا احسان مند ہونے کے بجائے مَعَاذَاللہ نہ صرف اس کا مذاق اڑاتا بلکہ طرح طرح سے دل آزاری کرتا۔ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ میرے بڑے بھائی نے مجھے مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی۔ کچھ ہی روز بعد علاقائی اسلامی بھائیوں نے بھی انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے 30 دن کے مدنی قافلے میں سفر کے لئے کہا۔ علاقائی اسلامی بھائیوں بالخصوص بھائی جان کے ذہن بنانے سے میں تیار ہو ہی گیا۔ میں عاشقانِ رسول کے ساتھ 30 دن کے مدنی قافلے میں باب المدینہ (کراچی) روانہ ہو گیا، ہمارا مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) پہنچا، مدنی قافلے میں ہونے والے درس وبیان کی بدولت سنّتوں پر عمل کا جذبہ ملا نمازِ باجماعت کی پابندی رہی، تہجد، اشراق، چاشت اور اوّابین کی ادائیگی سے روحانیت و قلبی سکون کے ساتھ ساتھ عبادت کا ذوق نصیب ہو گیا۔ خاص طور پر اسلامی بھائیوں کے حسنِ اخلاق، باہمی الفت ومحبت اوربھائی چارگی نے ایسا متأثر کیا کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے محبت وعقیدت میرے رگ و پے میں رچ بس گئی اور میرے دل میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے محبت کی شمع روشن ہو گئی کہ جن کی تربیت کا اثر