Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
21 - 32
میں رنگ کر پیارے آقا صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کی سنّتوں کا عامل بن گیا۔ مدنی ماحول میں علمِ دین کے فضائل پر ہونے والے بیانات کی بدولت میرا عالم کور س کرنے کا ذہن بنااور میں نے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبے ’’جامعۃالمدینہ‘‘ میں داخلہ لے لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر جامعۃالمدینہ راولپنڈی میں درجہ سادسہ (چھٹے سال) کا طالبِ علم ہوں۔ مزید برآں تعویذاتِ عطاریہ کے ڈویژن ذمہ دارکی حیثیت سے مدنی کام کرنے میں مصروف ہوں۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{13}جھگڑالو سُدھر گیا
	واہ کینٹ (ٹیکسلا، پنجاب، پاکستان) کے گروال ایریا میں رہائش پذیر اسلامی بھائی کا تحریری بیان کچھ اس طرح ہے: میں جوانی کے نشے میں بدمست، انتہائی شوخ وچنچل طبیعت کا مالک تھا۔ راہ چلتے لوگوں کو تنگ کرنا، مذاق مسخری کرنا اور آوازے کسنا نیزگھروالوں سے چھوٹی چھوٹی باتوں پرلڑائی جھگڑا مول لینا میری عادت میں شامل تھا، اگرکوئی میرے