Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
20 - 32
اسلامی بھائی سے ہوئی، دورانِ گفتگو میں نے جب اپنی بہن کی بیماری کا ذکر کیا تو انھوں نے مجھے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا اور کہا کہ راہ خدا میں اپنی ہمشیرہ کی شفایابی کے لئے دعا کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کرم ہو گا۔ لہٰذا میں ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ قافلے میں خوب خوب سنّتیں سیکھنے کا موقع ملا اور عاشقانِ رسول کی صحبت ایسی بابرکت ثابت ہوئی کہ میرے غم غلط ہو گئے۔ میرے تو دل کا بوجھ ہلکا ہو گیا۔ میں نے خود بھی اپنی ہمشیرہ کے لئے دعائیں کیں اور عاشقانِ رسول سے بھی دعاؤں کی درخواست کی، جب مدنی قافلے سے واپسی ہوئی تو والدہ کی زبانی یہ فرحت بخش خبر سن کر میری خوشی کی انتہا نہ رہی کہ میری بہن کو آنکھوں کے مرض سے نجات مل گئی ہے اور مدنی قافلے کی برکت سے وہ آپریشن کے بغیر ہی مکمل طور پر روبصحت ہو چکی ہے۔ مدنی قافلے کی ہاتھوں ہاتھ ظاہر ہونے والی یہ برکت دیکھ کر مجھ سمیت تمام اہلِ خانہ کے دل میں دعوتِ اسلامی کی محبت گھر کر گئی اور گھر کے تمام افراد شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے بیعت ہو کر سرکارِ بغداد، حضورِغوثِ پاک رَضِیَ اللہ تَعالٰی عَنْہ کے غلاموں میں شامل ہو
گئے، نیز میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی رنگ