Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
19 - 32
{12}پیدائشی مرض جاتا رہا
	نکیال (ضلع کوٹلی، کشمیر) کے علاقے پلیارنی کالونی میں رہائش پذیر اسلامی بھائی مدنی قافلے کی بدولت حاصل ہونیوالی برکات کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میری بد اعمالیاں عروج پر تھیں۔ علم ِدین سے دوری کے باعث زندگی کی انمول سانسیں فضولیات و لغویات میں ضائع کر رہا تھا، نماز جیسے اہم فریضے کی ادائیگی سے بھی یکسرغافل تھا، نیز میری چھوٹی بہن کی ایک آنکھ پیدائشی طور پر خراب تھی صبح جب بیدار ہوتی تو اس کی آنکھ نہ کھلتی۔ پانی سے دھونے کے بعد بھی بڑی مشکل سے کچھ آنکھ کھلتی۔ جیسے جیسے اس کی عمر بڑھتی جا رہی تھی ہماری پریشانی میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔ اس پریشان کن مرض سے نجات کے لئے بہت سے ڈاکٹرز سے چیک اپ کروایا ان کی تجویز کردہ ادویات بھی استعمال کیں مگر مرض میں کمی نہ آئی۔ بالآخر ایک آئی اسپیشلسٹ کو دکھایا تو اس نے کہا کہ بچی کا فوری طور پر آپریشن ہوگا۔ جب آپریشن کے اخراجات کے بارے میں معلومات کیں توہمارے پیروں تلے سے زمین نکل گئی کیونکہ والد صاحب کی معمولی آمدنی سے گھرکے اخراجات ہی بمشکل پورے ہوتے تھے جس کی وجہ سے آپریشن کے اخراجات ہماری طاقت سے باہر تھے۔ آخرکار میری بہن کے دردکا مُداوا کچھ اس طرح ہوا
کہ میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک ذمہ دار