Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
17 - 32
{10}اَولاد کی خُوشخبری مل گئی
 	بابُ المدینہ (کراچی) میں رہائش پذیر اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے:دینی ماحول سے دوری کے باعث میری حالت ایسی ہو چکی تھی کہ  ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کچھ اسلامی بھائی نیکی کی دعوت کے سلسلے میں میرے پاس تشریف لائے۔ افسوس! میں نے اُن کی بات سننے کے بجائے اُن کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ خدا عَزَّوَجَلَّ کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک دن اتفاقاً میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی) میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہو گیا۔ وہاں ہونے والے سنّتوں بھرے بیان، ذکر اور رِقّت انگیز دُعا نے بہت متأثر کیا جس کی بدولت کچھ ہی دنوں بعد میں مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ قافلے میں سفر کی برکت سے جہاں سنّتیں سیکھنے کا موقع ملا وہیں یہ برکت بھی حاصل ہوئی کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ِعَزَّوَجَلَّ مجھے اولاد کی خوشخبری بھی مل گئی حالانکہ میں ایک عرصے سے اولاد کی نعمت سے محروم تھا۔ کرم بالائے کرم یہ کہ دورانِ قافلہ خواب میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم الْعَالِیَہ کی زیارت بھی نصیب ہو گئی۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد