Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
16 - 32
وابستہ ہونے سے پہلے مجھے اکثر کمر میں درد کی شکایت رہتی تھی۔ ڈاکٹروں حکیموں سے علاج کروانے کے باوجود کچھ افاقہ نہ ہوا ۔مجھ پر اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا اور میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ مدنی ماحول میں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لیے مدنی قافلوں میں سفرکا ذہن ملا مزید مجھے بتایا گیا کہ مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہ کر کی جانے والی دعائیں قبول ہوتی ہیں چنانچہ میں نے آج سے تین سال پہلے اپنی کمر کی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کرنے کی نیت سے مدنی قافلے میں سفر اختیار کیا۔ ہمارا مدنی قافلہ مدینۃ الاولیاء( ملتان) کے مضافات میں پہنچا۔ عاشقانِ رسول کی صحبت میں سنّتیں سیکھتے ہوئے میں نے اپنی شفایابی کے لیے گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔ مدنی قافلے سے واپسی پر مجھے محسوس ہواکہ درد میں کچھ افاقہ ہوا ہے۔ گھرپہنچنے پر تو میری خوشی کی انتہاء نہ رہی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مجھے کمر کے درد سے نجات مل چکی تھی۔ وہ دن اور آج کا دن ہے دوبارہ کبھی کمر درد کی شکایت نہیں ہوئی۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد