Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
14 - 32
قافلے میں سفر کرکے بیروزگاری سے نجات کی دعا کیجئے، جہاں بے شمار اسلامی بھائیوں کی بگڑی بنی ہے وہیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ پر بھی کرم ہو جائے گا‘‘۔ چنانچہ میں نے ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافلے میں سفر کی نیت کر لی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا کرنا ایسا ہوا کہ کچھ ہی دنوں بعد ایک کمپنی میں میرا انٹرویو تھا، میں نے ارادہ کر لیا کہ انٹرویو کے بعد اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تین دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کروں گا۔ 
	چنانچہ انٹرویو کے بعدمیں تین دن کے مَدَنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ ابھی مدنی قافلے کا دوسراہی دن تھا کہ مجھے خبر ملی آپ انٹرویو میں کامیاب ہو چکے ہیں ، چنانچہ مدنی قافلے سے واپسی کے چند روز بعدہی مجھے کمپنی کی طرف سے لیٹر بھی مل گیا۔ یوں اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مَدَنی قافلے کی برکت سے مجھے روز گار مل گیا۔ 
نوکری چاہئے، آئیے آئیے	قافلے میں چلیں ، قافلے میں چلو
تنگدستی مٹے دور آفت ہٹے 	لینے کو بَرَکتیں ،قافلے میں چلو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{8}ناک کی ٹیڑھی ہڈی درست ہوگئی 
	مرکزالاولیاء (لاہور،پنجاب) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ میری ناک کی ہڈی پیدائشی طور پر ٹیڑھی تھی جس کی وجہ سے مجھے سانس لینے