اوقات کی بدولت مجھے رہ رہ کر اپنی بداعمالیوں پر شرمندگی ہونے لگی۔ میں نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کر کے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے رشتہ جوڑلیا۔ کرم بالائے کرم یہ کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے سے واپسی پر راہِ خدا میں مانگی جانے والی دعا کی برکت سے نہ صرف میری ناک کی بڑھی ہوئی ہڈی درست ہو چکی تھی بلکہ کچھ ہی دنوں بعد میرے دل کا مرض بھی ختم ہوگیا۔اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{7}روزگار مل گیا
مدینۃ الاولیاء ملتان (پنجاب، پاکستان) کے رہائشی اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے کہ 2008ء کی بات ہے جب میں کافی عرصہ سے روز گار کے سلسلے میں مارا مارا پھر رہا تھا متعدد جگہوں پر انٹرویو بھی دئیے مگر کوئی جواب نہ آیا۔ اسی دوران خوش قسمتی سے میری ملاقات دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہو گئی میں ان کے اخلاق اور گفتگو کے انداز سے بَہُت متأثر ہوا۔ ان کا اپنائیت بھرا انداز دیکھ کر میں نے انہیں اپنی آپ بیتی کہہ سنائی۔ انہوں نے تسلی دیتے ہوئے مَدَنی ماحول کی برکتوں اور مَدَنی قافلے کی بہاروں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا:
’’پیارے بھائی گھبرانے کی کوئی بات نہیں آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی