مدنی قافلے میں مانگی جانے والی دعا کا اثر دیکھا تو انہوں نے بھی مدنی قافلے میں سفر کی نیت کر لی۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{6}روحانی و جسمانی مرض کافور ہو گئے
مرادآباد (یوپی،ہند) کے محلہ نئی بستی میں مُقیم اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے:تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل مجھے نہ نمازوں کا ہوش تھا نہ ہی سنّتوں پرعمل کا جذبہ مزید یہ کہ نت نئے فیشن اپنانا اور بے حیائی کے کاموں میں مبتلا رہنامیرا معمول بن چکا تھا۔ گناہوں کا مریض ہونے کے ساتھ ساتھ میں جسمانی طور پر بھی بیمار تھا۔ ناک کی ہڈی بڑھ چکی تھی اور دل میں بھی درد رہتا تھا جس کی وجہ سے میں ذہنی اذیت میں مبتلا تھا۔ آخرکار اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے گناہوں کی تاریک را ت رخصت ہوئی اور میری زندگی میں مدنی ماحول کا سورج طلوع ہو گیا۔ ہوا یوں کہ خوش قسمتی سے ایک مرتبہ اتفاقاً مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت سنّتوں کی تربیت کیلئے سفر کرنے والے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت نصیب ہو گئی، عاشقانِ رسول کی صحبت تو کیا میسر آئی
میری تو زندگی میں مدنی انقلاب برپاہوگیا راہ خدا میں بسر ہونے والے