Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
11 - 32
ایک اہم شعبہ جامعۃالمدینہ بھی ہے جہاں کثیر اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں علیحدہ علیحدہ جامعات میں درسِ نظامی (عالم و عالمہ کورس) کی سعادت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ جامعات المدینہ کے طلبہ جہاں جدول کے مطابق مدنی کاموں میں حصہ لیتے وہیں مدنی قافلوں میں بھی سفر کرتے ہیں چنانچہ باب المدینہ (کراچی) کے ایک جامعۃالمدینہ کے مدنی قافلے کی مدنی بہار کا لُبِّ لُباب ہے کہ جامعۃ المدینہ کے طلبہ کا مدنی قافلہ باب الاسلام (سندھ) کے علاقے تھرپارکر کی ایک مسجد میں جمعۃ المبارک کے دن پہنچا۔ عاشقانِ رسول کی آمد پر علاقے کے لوگ خوشی سے پھولے نہ سماتے تھے انہوں نے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے امیرِقافلہ سے عرض کی کہ نمازِجمعہ آپ پڑھائیے۔ نماز کے بعد لوگوں نے بتایا کہ ایک عرصہ سے ہمارے علاقے میں بارش نہیں ہوئی آپ راہِ خدا کے مسافر ہیں دعا فرمائیں اللہ عَزَّوَجَلَّ بارانِ رحمت نازل فرما ئے۔ چنانچہ مدنی قافلے کے شرکاء نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت پر بھروسہ کرتے ہوئے دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دئیے۔ امیرِ قافلہ نے رو رو کر دعا مانگی رب عَزَّوَجَلَّ کی رحمت کو جوش آگیا  عاشِقانِ رسول نے ابھی دعا ختم بھی نہ کی تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے گھنگھور گھٹائیں امنڈ آئیں آسمان نے بادلوں کی سیاہ چادر اوڑھ لی اور چھما چھم بارش شروع ہوگئی۔ وہاں موجود لوگوں نے جب