پڑھے ۔ رحمتِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ کی اُمید رکھتے ہوئے سلام پھیرے اور رِضائے الٰہی طلب کرنے کی کوشش کرے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اپنی پسند کی نماز پڑھنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ (آمین)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3}ہفتہ وار اجتماع کی برکت
باب المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کچھ اس طرح تحریر کرتی ہیں کہ میری طبیعت ناساز رہتی تھی، کافی علاج کروا چکی تھی مگر کوئی خاطرخواہ فائدہ نہ ہورہا تھا، دن بدن صحبت کا خراب ہونا اور دوائیوں کا اثرنہ کرنا مزید گھر والوں کے لیے باعث ِتشویش تھا، الغرض میرا مرض طول پکڑتا گیا اور بالآخر یہ پوشیدہ مرض کینسرکی صورت میں ظاہر ہوا، ڈاکٹروں کے اس انکشاف پر میرا سارا چین رخصت ہوگیا، دل ودماغ پر پریشانی غلبہ ہوگیا۔ میں اپنے مرض کے بارے میں سوچ کر گھلتی رہتی اور اس خطرناک بیماری کے ہولناک نتائج سے خوف زدہ رہتی۔ گھر والو اور اپنے بچوں کا خیال مجھے مزید افسردہ کردیتا۔ اس موذی مرض نے مجھے بالکل لاغر کردیا اور غصہ اور چڑچڑا پن میری فطرت میں شامل کردیا تھا۔ میرے بچوں کے ابو جو پہلے ہی مالی حالات کی کمزوری کی وجہ سے پریشان تھے، میری