Brailvi Books

اداکاری کا شوق کیسے ختم ہوا؟
7 - 32
سنّتوں سے عاری زندگی میں مدَنی بہار کچھ یوںآئی کہ ہمارے علاقے میں دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بہنیں رہتی تھیں، جو علاقے کی خواتین پر انفرادی کوشش کرتیں تھیں اور انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر قبروآخرت سنوارنے کا مدنی ذہن دیتی تھیں۔ ایک روز وہ میرے پاس تشریف لائیں اور مجھے نیکی کی دعوت دینے لگیں اور انفرادی کوشش کے ذریعے آخرت کی تیاری کا ذہن بنانے لگیں۔ ان کی تمام باتیں ہدایت پر مبنی تھیں جو ایک مسلمان کی نجات کے لئے  بے حد ضروری ہیں چنانچہ میں نے ان کی اس دعوتِ فکر پر لبیک کہا اور ان کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مدَنی کارواں میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا، یوں علم و عمل سے مزّین مدنی ماحول سے وابستہ ہونا مجھے نصیب ہوگیا۔ 
	مدَنی ماحول سے وابستہ باحیا اسلامی بہنوں کی رفاقت کیا ملی میرے کردار و گفتار میں مثبت تبدیلیاں آنے لگیں، دل میں عمل کا جذبہ موجزن ہوگیا، مزید علمِ دین کے فضائل سنے تو درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کا ذہن بن گیا، چنانچہ میں نے والدین سے اجازت لی اور بہارِ بغدار میں قائم دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعۃُ المدینہ للبنات میں داخلہ لے لیا اور محنت ولگن سے علمِ دین حاصل کرنا شروع کردیا۔ جوں جوں وقت گزرتا گیا میری عملی حالت بہتر سے بہتر ہوتی گئی، مدَنی ماحول میں آنے سے قبل بداخلاقی کرنا میرا شیوہ تھا مگر