سنائی نہ دے۔ پھر جوں جوں وقت گزرتا گیا مجھ پر مدَنی رنگ چڑھتا گیا اور دِل نیکی کی دعوت کے جذبے سے سرشار ہوتا گیا۔ اسی مقدّس جذبے کے تحت میں علاقے میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مشغول ہوگئی، میری مدَنی کاموں میں دلچسپی دیکھتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مجھے بھی تنظیمی ذمہ داربنادیا، اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم ِتحریر میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار کی حیثیت سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مشغول ہوں، اللہ عَزَّوَجَلَّ مدَنی ماحول میں اِستقامت عطا فرمائے اور اسی پر مرنا نصیب فرمائے۔اٰمین
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{2}عبادت کا ذوق مل گیا
باب المدینہ (کراچی )کے علاقہ کورنگی میں مقیم ایک اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے۔ بدقسمتی سے نمازوں میں سستی کا شکارتھی اور اچھے ماحول سے محرومی کے سبب بد اخلاقی کی آفت میں بھی گرفتار تھی۔ میری نیکیوں سے خالی اور