اخلاقی سے پیش آئیں، دورانِ گفتگو انہوں نے علاقے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے مجھے آگاہ کیا اور بذریعہ انفرادی کوشش مجھے اس میں شرکت کرنے کا ذہن دیا، یہ ایک حقیقت ہے کہ باعمل اور سنّتوں کے پیکر مسلمان کی بات دِل پر اثر کرتی ہے چنانچہ میرے دِل پر بھی ان کی نیکی کی دعوت کا اثر ہوا اور اس طرح میرا دِل شرکت کرنے پر آمادہ ہوگیا۔
پھر جب ہفتہ وار اجتماع کا دِن آیا تو مجھے یاد نہ رہا اور میں بے خبری کے عالم میں سوئی ہوئی تھی کہ اچانک مجھے کسی نے بیدار کیا، دیکھا تو وہ والدہ صاحبہ تھیں، انہوں نے مجھے یاد دلا یا کہ آج تو مجھے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتما ع میں شرکت کرنی تھی، یہ سنتے ہی میں فوراً کھڑی ہوگئی اور علاقے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئی۔
جب میں اجتماع گاہ پہنچی اور وہاں کثیر اسلامی بہنوں کو مدَنی برقعوں میں دیکھا تو مجھے بہت اچھا لگا۔ اصلاحی بیان جاری تھا، سبھی اسلامی بہنیں بڑے انہماک کے ساتھ اُسے سن رہی تھیں، میں بھی ایک مناسب جگہ پر بیٹھ گئی اور اصلاح کے مدَنی پھول چننے میں مشغول ہوگئی۔ بیان میں نیک اعمال کی قدر و منزلت، فکرِ آخرت کی اہمیت اور رِضائے اِلٰہی والے کاموں کی افادیت کو واضح کیا گیا جسے سُن کر میرا دِل سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ افسوس میں نے اب تک اپنی