Brailvi Books

اداکاری کا شوق کیسے ختم ہوا؟
28 - 32
پڑھنے اور احکامِ اسلام سیکھنے کا مجھے موقع مل گیا۔  اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی اور بانیِ دعوتِ اسلامی پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{11}گِلٹیاں کہاں گئیں
باب الاسلام (سندھ) کے شہر حیدر آباد کے اسلامی بھائی کا تحریری بیان ہے کہ میری والدہ محترمہ کے دونوں پائووں کے تلوؤوں میں گِلٹیاں نکل آئی تھیں، جس میں شدید تکلیف رہنے لگی تھی، ڈاکٹر کے مشورے پر ایک بار آپریشن بھی کرواچکی تھیں مگر وہ گلٹیاں بڑھتی ہی چلی جارہی تھیں، دوائیں بھی بے اثر ہورہی تھیں اور امی جان کا چلنا پھرنا بھی دشوار ہوچکا تھا۔ بالآخر میں نے والدہ کی خدمت میں عرض کی کہ امی جان آپ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذاتِ عطاریہ استعمال کریں۔ ممکن ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا کرم ہوجائے اور آپ کی یہ تکلیف دور ہوجائے، یہ سن کر امی جان نے میرے اس مدَنی مشورے کو قبول فرمایا اور مجھے ہی تعویذاتِ عطاریہ لانے کا کہا۔ چونکہ میں درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کے لیے مدینۃُ المرشد باب المدینہ (کراچی)