Brailvi Books

اداکاری کا شوق کیسے ختم ہوا؟
29 - 32
جانے اور جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لینے کی مکمل تیاری کرچکا تھا لہٰذا میں نے بڑے بھائی سے تعویذاتِ عطاریہ لانے کا کہا اور میں حصولِ علم دین کے لیے گھر سے روانہ ہوگیا۔ بھائی جان لطیف آباد میں قائم فیضانِ سنت مسجد میں لگنے والے مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے بستے پر جا پہنچے اور وہاں سے امی جان کے لئے تعویذاتِ عطاریہ حاصل کئے، ساتھ ہی بستہ ذمہ دار نے کاٹ کا پانی بھی دیا۔ والدہ صاحبہ نے تعویزات اور کاٹ کے پانی کو ان کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعمال کیا، اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ چند ہی دنوں میں امی جان کے پائوں کی گلٹیاں ختم ہوگئیں اور نہ صرف ختم ہوئیں بلکہ ان کے نشانات بھی غائب ہوگئے۔ پھر جب میں جامعۃُ المدینہ سے چھٹیوں پر گھر آیا تویہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ امی جان کے پائوں بالکل ٹھیک ہوچکے ہیں اور وہ آرام سے چل رہی ہیں۔ اس کے بعد امی جان عزیزوں اور رشتہ داروں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں بھی تعویذاتِ عطاریہ کے استعمال کا مشورہ دینے لگیں۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}شعبہ امیرِاہلسنّت
۲۲محرم الحرام ۱۴۳۵؁ھ  بمطابق 16نومبر 2014؁ء