Brailvi Books

اداکاری کا شوق کیسے ختم ہوا؟
26 - 32
فیضانِ سنّت جلد اول کے صفحہ 68 تا 73 کا مطالعہ بے حد مفید ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{10}نسبت کی برکت
باب المدینہ (کراچی) کے علاقہ نیا آباد کی اسلامی بہن کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے کہ ہماری رقم پھنس گئی تھی جس کی وجہ سے ہم مالی طور پر زبوں حالی کا شکار ہوگئے تھے۔ گھر کے اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو چکا تھا اور پھر وہ دِن بھی آیا کہ ہمارے ہاتھ بالکل خالی ہوگئے اور  کھانے کی بنیادی چیزیں خرید نے سے ہم عاجز آچکے تھے، بھوک و افلاس کے یہ دن ہمیں دیکھنا پڑرہے تھے۔ پھر جب مصائب حد سے بڑہ گئے اور بار بار کے فاقوں سے ہم نڈھال ہوگئے تو ہم نے ڈوبتے شخص کی طرح آخری سہارا لیا اور اپنا وہ گھر جو ہماری اُنسیت کا محور اور ہمارے سر چھپانے کا ٹھکانہ تھا اُسے بیچ ڈالا اور اس طرح آفتوں اور مصیبتوں نے ہمیں اپنے گھیرے میں لے لیا۔