Brailvi Books

اداکاری کا شوق کیسے ختم ہوا؟
24 - 32
نے طریقۂ کار کے مطابق اس کا وِرد شروع کردیا، اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وظیفہ پڑھنے کی برکتوں کا ہاتھوں ہاتھ کا ظہور ہوا اور مجھے اپنے سر کے درد میں افاقہ محسوس ہونے لگا، یہ دیکھ کر جھے بڑی خوشی ہوئی۔ اگلے روز ہمارے علاقہ میں اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام تھا، میری اس میں شرکت کی ترکیب بنی، وہاں میری خیرخواہ اسلامی بہن بھی تشریف لائی ہوئی تھیں، جب ان سے میری ملاقات ہوئی تو میں نے ان کا بے حد شکریہ ادا کیا اور اس کتاب کی برکت سے دردِ سر میں آنے والے افاقے کا بھی ذکر کیا، وہ اسلامی بہن یہ مدنی بہار سن کر بہت خوش ہوئیں اور مزید دین و دنیا کی بھلائیاں پانے کے لئے اسلامی بہنوں کے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنے کی تاکید کرنے لگیں۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دردِ سر کی تکلیف چھٹکارا مل چکا ہے۔ مدَنی ماحول کی یہ برکت دیکھ کر میں نے اپنا نام سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں داخل ہونے کے لیے پیش کردیا اور یوں آخرت کی تکلیف سے نجات پانے کا بھی سامان کرلیا۔ 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  ’’فیضانِ بِسم اﷲ‘‘ کتاب مُخَرَّجہ فیضانِ سنّت کا پہلا باب ہے، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس میں نقل فرماتے ہیں: قیصرِرُوم نے اَمِیرُالْمُو مِنِین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو خط لکھاکہ مجھے دائمی (یعنی مستقل) دردِ سرکی شکایت ہے اگرآپ کے پاس اِس کی دوا ہو تو بھیج دیجئے! حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے