Brailvi Books

اداکاری کا شوق کیسے ختم ہوا؟
22 - 32
امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ہولناک بیان بنام’’ گانے باجوں کی ہولناکیاں‘‘ سنا اور آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ناصِحانَہ الفاظ اور دِل بدلنے والے کلمات سننا مجھے نصیب ہوا تومیرا وہی درخت تن آور شجر بن گیا، جس کے ثمرات کا اثر پھر کچھ یوں ظاہر ہوا کہ مجھے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کی توفیق مل گئی، باپردہ رہنے کی عادت مجھ میں راسخ ہوگئی اور سنّتِ رسول سے محبت میری نس نس میں بس گئی۔ پانچوں نمازیں پابندی سے پڑھنے لگی اور توشۂ آخرت جمع کرنے لگی،’’ اَمْر بِالْمَعرُوف و نَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر‘‘ کا ایسا جذبہ موجزن ہوا کہ تنظیمی ترکیب کے مطابق تحصیل مشاورت کی ذمّہ دارہ کے منصب پر جا پہنچی اور اسلاف کی سنّت پر عمل کرتے ہوئے خدمتِ دین کے لئے کوشاں ہوگئی۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{9}فیضانِ بسم اللہ
سکھر (باب الاسلام، سندھ ) کی ایک اسلامی بہن کا تحریری بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیشِ خدمت ہے: بیماری اور جسمانی تکالیف سے خالی بدن کسی