Brailvi Books

اداکاری کا شوق کیسے ختم ہوا؟
21 - 32
{8}ہدایت کا پودا
	تحصیل یزمان (بہاولپور، پنجاب ،پاکستان) میں مقیم ایک اسلامی بہن کے تحریری مکتوب کا ماحاصل کچھ یوں ہے: دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول جب تک ملا نہ تھا، شیطان کی مکاریوں نے مجھے ہدایت سے بھٹکائے رکھا تھا اور دنیا کی فانی چیزوں کو میرے سامنے مُزین کردیا تھا۔ معاشرے کی عام لڑکیوں کی مثل میں بھی بے پردگی اور بے راہ رَوِی کا شکار تھی۔ حقیقی معنوں میں کیا اچھا اور کیا بُرا ہے، قبر و آخرت کی بھلائی کن کاموں میں پوشیدہ ہے اس کا شعور مجھے ایک اسلامی بہن نے دلایا جو دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول کی تربیت یافتہ تھیں۔ اسلام کی خصوصیات میں سے یہ بھی ہے کہ جو اپنے لئے پسند کیا جائے وہی دوسروں کے لئے بھی پسند کیا جائے، لہٰذا اسلامی تعلیمات سے سرشار ان اسلامی بہن نے مجھے بھی مدَنی ماحول میں آنے اور اپنی زندگی کو قرآن و سنّت کی راہ پر چلانے کا مدَنی ذہن دیا اور اس کام کا آغاز کرنے کے لئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا مدَنی مشورہ دیا۔ ان کی اس نیکی کی دعوت پر میرا دِل نیکی کی جانب مائل ہوگیا، میں نے ان کی اس رہنمائی کا خیر مَقْدم کیا اور اس طرح میری ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا سامان ہوگیا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اجتماع میں شریک ہوئی اور وہاں ہونے والے بیان وذکر و دعا کی برکتوں سے خوب خوب
مستفیض ہوئی۔ اس اجتماع کی برکت سے میرے دِل میں ہدایت کا پودا اُگ ہوگیا، جو آہستہ آہستہ مدَنی ماحول کی پاکیزہ فضاؤں میں پروان چڑھتا گیا، پھر ایک بار جب میں نے شیخِ طریقت