Brailvi Books

اداکاری کا شوق کیسے ختم ہوا؟
19 - 32
سنّتوں کی شاہراہ پر گامزن ہونے سے پہلے میں رب  عَزَّوَجَلَّ کی بندگی سے کوسوں دور تھی۔ گھر میں مَدَنی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے میں بے راہ روی کاشکار تھی اور سنّتوں پر عمل کرنے سے یکسر غافل تھی۔ نماز جیسی عظیم عبادت میں کوتاہی برتنا، فلمیں ڈرامے دیکھنے کے لئے ہروقت تیار ہنا اور گانے باجے سننے میں پیش پیش رہنا میری عادات میں شامل تھا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب اللہ عَزَّوَجَلَّ کسی کو ہدایت دینے کا ارادہ فرماتا ہے تو عموماً کسی نیک بندے کو ہدایت کا ذریعہ بنادیتا ہے، یہی کچھ میرے ساتھ بھی ہوا جس کی روئیداد کچھ اس طرح ہے کہ ایک روز میری ملاقات ایک مُبلِّغہ اسلامی بہن سے ہوئی، جن کا کردار اور طریقۂ گفتار بڑا شاندار تھا اور ان کی باتوں کے ہر لفظ سے خیرخواہی کے پاکیزہ جذبات کا اظہار ہورہا تھا، تبلیغِ قراٰن وسنّت کے جذبے سے سرشار ان اسلامی بہن کی تمام باتیں نیکی کی دعوت پر مبنی تھیں جو اصلاح کے حوالے سے بہت مفید تھیں۔ دورانِ گفتگو انہوں نے نیکیاں کمانے، اپنی اصلاح کے ساتھ دوسروں کی اصلاح کرنے اور سنّتیں اپنانے کا ذہن دیااور اس مقصد کو پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کو بہت مفید قرار دیا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا کرم ہوگیا کہ ان کی بات میرے دِل میں اترگئی اور اس طرح میری