اسلامی بہنوں کی اصلاح کرنے کا بھی آغاز کردیا۔ یہ تحریر لکھتے وقت آج ڈویژن مشاورت ذمہ دار کے منصب پر فائز ہوں اور مدنی کاموں میں ترقی و عروج کے لیے کوشاں ہوں۔ اللہعَزَّوَجَلَّ ہمیں مرتے دم تک مدَنی ماحول میں استقامت نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{6}حیرت انگیز تبدیلی
بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقے نیاآباد کی اسلامی بہن اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کا اَحوال کچھ یوں بیان کرتی ہیںکہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول جب تک ملا نہ تھامیری زندگی کا کوئی پُرسانِ حال نہ تھا، حالت یہ تھی کہ نہ تومیں نماز پڑھتی اور نہ ہی قراٰنِ پاک کی تلاوت کر کے اپنے لیے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کرتی، بس ہروقت غفلت کا شکار رہتی۔ فیشن کرکے بے پردگی کرنا میرا مشغلہ تھا، بد زبان اتنی تھی کہ بڑوں کی بے ادبی کرنے سے بھی نہ کتراتی تھی۔ عصیاں سے معمور زندگی کے شب و روز بڑی تیزی سے اپنے اختتام کی جانب سے بڑھتے جارہے تھے کہ اس دوران میرے بھاگ جاگ اٹھے اور میری اصلاح کا سامان ہوگیا کہ میری ملاقات دعوتِ اسلامی سے تعلق رکھنے والی ایک