Brailvi Books

اداکاری کا شوق کیسے ختم ہوا؟
14 - 32
بددعائیں بھی جاری ہوجاتی تھیں۔ 
	کبھی  سوچا نہ تھا کہ میری زندگی کا رخ بدل جائے گا، میں نمازیں پڑھنے والی اور والدین کی اطاعت کرنے وا لی بن جاؤنگی، اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی اصلاح کی فکر میں لگ جاؤنگی۔ مدَنی انقلاب کا نقطۂ آغاز کچھ اس طرح ہوا کہ ایک روز مدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن سے میری ملاقات ہوگئی۔ اس سے قبل دنیا جہاں کے بے شمار لوگوں سے مل چکی تھی مگر آج ایک الگ ہی طبیعت رکھنے والی اسلامی بہن سے ملنے کا اتفاق ہوا تھا، وہ مدَنی برقعے میں ملبوس رہنے والی خوش اخلاق اور ملنسار اسلامی بہن تھیں، جن کا اندازِ گفتگوبہت ہی میٹھا تھا اور ان کے چہرے پر سعادت مندی کا اثر نمایا ںتھا۔ انہوں نے سلام کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا اور اپنے ملنے کے مقصد سے مجھے آگاہ کیا، انہوں نے بتا یا کہ ایک سچے مسلمان کو کیسا ہونا چاہئے، اسلام ہمیں کیا سکھاتا ہے، کن چیزوں سے بچنے اور کن کاموں کے کرنے کا حکم دیتا ہے، مجھ پر ان کی باتوں کا بڑا اثر ہوا اور ان کی اس اسلامی تربیت کے پیچھے کون سے عوامل کارفرما ہیں یہ جاننے کا شوق پیدا ہوا،جس پر انہوں نے مجھے مدَنی ماحول کا تعارف کرایا اور مجھے بھی انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا، ان کی اس نیکی کی دعوت پر میں نے رضا مندی کا اظہار کیا اور یوں
مجھے ان کا ساتھ نصیب ہوگیا۔ وہ مجھے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں لے جانے لگیں، وہاں ہونے والے پرسوز بیانات سن کر مجھے نمازوں کی اہمیت اور والدین کے مقام