میرے شوہر مجھے حوصلہ دیتے اور میرا ذہن بناتے کہ اگر قسمت میں اولاد کی نعمت ہے تو ضرورملے گی، پریشان ہونے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ان باتوں سے مجھے ڈھارس ملتی مگر یہ وقتی ثابت ہوتی۔
اولاد کے حصول کی فکر میں زندگی کے شب وروز کٹ رہے تھے کہ با لآخر ہم پر کرم ہوگیا اور ہمارا ویران گلشن اولاد کے خوشنما پھولوں سے مہک اُٹھا، سبب کچھ یوں بنا کہ گھر میں مدنی چینل دیکھنے کا سلسلہ تھا، اس پر نشرہونے والے اصلاحی بیانات اور مدنی مذاکروں سے کافی کچھ سیکھنے کوملتا، عمل کا ذہن بنتا اور احکامِ اسلام کی پیروی میں پنہاں فوائد کا بھی علم ہوتا۔ ایک مرتبہ مدَنی چینل پر دعوت ِاسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کی برکتوںکا بیان کیا جارہا تھا، جسے سن کر مجھے اپنے مسئلے کا خیال آیا اور ذہن بنا کہ کیوںنہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی جائے، کیا بعید میری مراد بر آئے اور میری خالی جھولی بھر جائے۔ چنانچہ اولاد کے حصول کے لیے میں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میںجانے کی نیّت کرلی اور 12 اجتماعات کی بلاناغہ شرکت کی ٹھان لی، یوں میری اجتماع میں حاضری کی ترکیب بننے لگی، اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکتوں کا