خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن اپنے والدِ محترم مولانا نقی علی خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کی کتاب ’’اَحْسَنُ الْوِعَاء لِاٰدَابِ الدُّعَاءِ‘‘ کی شرح ’’ذَیْلُ الْمُدَّعَاء لِاَحْسَنِ الْوِعَاءِ‘‘ میں ارشاد فرماتے ہیں: علماء فرماتے ہیں: جہاں چالیس مسلمان جمع ہوں ان میں ایک ولی اللہ (اللہ کا ولی)ضرور ہوگا۔(فضائلِ دعا، ص123) اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں سینکڑوں عاشقانِ رسول شریک ہوتے ہیں، نجانے ان میں کون اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ولی ہو اور اس کی اٰمین پر ہمارا بیڑا پار ہوجائے، آپ بھی ہمت کیجئے اور اپنی بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی نیّت کرلیجیے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4}اولاد کی نعمت مل گئی
باب المدینہ (کراچی) کے علاقے سولجر بازارکی مقیم ایک اسلامی بہن کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ اس طرح ہے، میری شادی کو تقریباً چار سال کا عرصہ بیت چکا تھا مگر میرا آنگن اولاد نہ ہونے کے باعث سونا سونا تھا، حصولِ اولاد کے لیے متعدد علاج کروائے مگر کہیں سے کوئی امید دکھائی نہ دی۔ جب کبھی چھوٹے بچوں کو دیکھتی تو میرا دِل تڑپ اٹھتا اور میری حسرتوں میں اضافہ ہوجاتا۔