Brailvi Books

عاشق اکبر
59 - 64
 حضرتِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر  رضی اللہ تعالٰی عنہ سے فرمایا :’’اِس کا درد ختم کردو۔‘‘ چُنانچِہ یارِ غار ویارِ مزار سیِّدُناصِدّیقِ ا کبر  رضی اللہ تعالٰی عنہ نے میرا اِس طرح مَدَنی آپریشن کیا کہ میرا سَر کھول دیا اور میرے دِماغ میں  سے چار کالے دانے نکالے اور فرمایا: ’’بیٹا! اب تمہیں  کچھ نہیں  ہوگا۔‘‘ مَدَنی بہار بیان کرنے والے اسلامی بھائی کا کہنا ہے: واقِعی وہ اِسلامی بھائی بالکل تندُرُست ہوچکے تھے ۔ سفر سے واپَسی پر جب اُنہوں  نے دوبارہ ’’چیک اَپ ‘‘کروایا  تو ڈاکٹر نے حیران ہوکر کہا: بھائی !کمال ہے: تمہارے دِماغ کے چاروں  دانے غائب ہوچکے ہیں ! اِس پر انہوں  نے رو رو کر مَدَنی قافِلے میں  سفر کی بَرَکت اور خواب کا تذکِرہ کیا۔ ڈاکٹر بَہُت مُتأَثِّر ہوا۔ اُس اَسپتال کے ڈاکٹروں  سمیت وہاں  موجود 12 اَفراد نے12 دن کے مَدَنی قافِلے میں  سفر کی نیّتیں  لکھوائیں  اور بعض ڈاکٹروں  نے اپنے چِہرے پرہاتھوں  ہاتھ سرورِ کائنات صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مَحَبَّت کی نشانی یعنی داڑھی مُبارک سجانے کی نیّت کی ۔
لوٹنے رحمتیں  قافِلے میں  چلو                  سیکھنے سنتیں  قافِلے میں  چلو
ہے نبی کی نظر قافِلے والوں  پر              پاؤگے راحتیں  قافِلے میں  چلو
صلُّوْا علَی الحَبِیب                               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمّد
ہم کو بو بکر و عمر سے پیار ہے  اِن شائَ اللہ اپنا  بیڑا  پار  ہے
 	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں  ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،