خاطر ہر ماہ کم از کم تین دن کیلئے مَدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرے سفر کا معمول بنایئے ، مَدَنی مرکز کے عنایت، فرمودہ نیک بننے کے نسخے ’’ مَدَنی انعامات‘‘ کے مطابِق اپنی زندگی کے شب و روز گزاریئے نیز روزانہ رات کم از کم 12منٹ فکرِ مدینہ کیجئے اور اس میں مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر فرما لیجئے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دونوں جہانوں میں بیڑا پار ہوگا۔دعوتِ اسلامی کو کس قدر فیضانِ صِدّیق اَکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ حاصل ہے اِس کا اَندازہ اِس مدَنی بہار سے لگائیے چُنانچِہ ایک عاشقِ رسول کا بیان اپنے انداز واَلفاظ میں پیش کرنے کی کوشِش کرتا ہوں :ہمارا مَدَنی قافِلہ’’ ناکہ کھارڑی‘‘ (بلوچستان، پاکستان ) میں سنَّتوں کی تربیّت کے لئے حاضِر ہو اتھا ،مَد نی قافِلے کے ایک مسافِر کے سر میں چار چھوٹی چھوٹی گانٹھیں ہوگئی تھیں جن کے سبب اُن کو آدھا سِیسی (یعنی آدھے سر) کا دَرد ہوا کرتا تھا۔جب درد اُٹھتا تو درد کی طرف والے چِہرے کا حصّہ سیا ہ پڑجاتا اور وہ تکلیف کے سبب اِس قَدَر تڑپتے کہ دیکھا نہ جاتا ۔ ایک رات اِسی طرح وہ درد سے تڑپنے لگے ،ہم نے گولیاں کِھلاکر اُن کو سُلادیا ۔صبح اُٹھے تو ہَشّاش بَشّاش تھے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ اَلْحَمْدُ للّٰہِعَزَّوَجَلَّ مجھ پر کرَم ہوگیا، میرے خواب میں سرکارِ رِسالت مآب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مَع چار یارعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکرم بالائے کرم فرمایا۔
سرِبالیں اُنہیں رَحمت کی اَدا لائی ہے
حال بگڑا ہے تو بیمار کی بن آئی ہے
سرکارِمدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے میری جانب اشارہ کرتے ہوئے