Brailvi Books

عاشق اکبر
56 - 64
فَنا اِتنا تو ہو جاؤں  میں  تیری ذاتِ عالی میں
جو مجھ کو دیکھ لے اُس کو ترا دیدار ہو جائے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اپنے اندر عشقِ حقیقی کی شمع روشن کیجئے،اِنْ شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ظاہر وباطن مُنَوَّر ہو جائے گا اور دُنیا و آخِرت میں  سُرخرُوئی قدم چومے گی۔
خوار جہاں  میں  کبھی ہو نہیں  سکتی وہ قوم
عشق ہو جس کا جَسُور، ۱؎ فَقْر ہو جس کا غَیُور
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  		صلَّی اللہُ تَعَالٰی علٰی مُحَمَّد
صِدِّیقی حَضَرات کے انگوٹھے میں   نشان!
	حضرتِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اکبررضی اللہ تعالٰی عنہ کی اولاد کو’’ صِدِّیقی‘‘ بولتے ہیں ، ان کے پاؤں  کے انگوٹھے میں  آج بھی سانپ کے کاٹنے کا نشان نظر آنا ممکن ہے۔ مگر دِکھائی نہ دینے پر کسی صدِّیقی صاحِب کی صِدِّیقیَّت پر بد گمانی جائز نہیں  کہ ہر ایک میں  یہ علامت واضِح نہیں  ہوتی۔ سگِ مدینہ عُفِیَ عَنْہُ نے ایک صدِّیقی عالم صاحِب سے ’’انگوٹھے کا نشان‘‘ دکھانے کی درخواست کی تو کہا کہ میرے والِد صاحِبرحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ نے کُھرچ کرظاہر کیا تھا مگر اب پھر چُھپ گیا ہے۔مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  تِ مفتی احمد یار خان  علیہ رحمۃُ الحنّان’’ مِراۃ ُالمناجیح ‘‘جلد8صَفْحَہ359پر فرماتے ہیں :’’بعض صالحین کو فرماتے سنا
مـــــــــــــــــــدینہ
    ۱        بہادُر، جرأت مند۔