Brailvi Books

عاشق اکبر
5 - 64
سب سے پہلے کون ایمان لایا؟
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 92 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’ سَوانِحِ کربلا‘‘صَفْحَہ37پر ہے: اگرچِہ صَحابۂ کرام و تابعین وغیر ہم کی کثیر جماعتوں  نے اس پر زوردیا ہے کہ’’ صدیقِ اکبر‘‘ سب سے پہلے مومن ہیں۔ مگر بعض حضرات نے یہ بھی فرمایا کہ سب سے پہلے مومن ’’حضرت علی ‘‘ہیں۔ بعض نے یہ کہا کہ ’’حضرت خدیجہ ‘‘رضی اللہ تعالٰی عنہاسب سے پہلے ایمان سے مُشَرَّف ہوئیں  ۔ان اقوال میں  حضرت امام عالی مقام ،اما مُ الْاَئِمّہ، سراجُ الْاُمَّہ، حضرت ِامامِ اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اِس طرح تَطبِیق(یعنی مُوافَقَت) دی ہے کہ مردوں  میں  سب سے پہلے حضرت ابوبکر مشرَّف بایمان ہوئے اور عور توں  میں  حضرتِاُمُّ الْمُؤمِنِین  خدیجہ اور نو عمر صاحبزادوں  میں  حضرت علی۔رضی اللہ تعالٰی عَنہُم اَجمَعِین۔              (تارِیخُ الْخُلَفاء لِلسُّیُوطی ص۲۶)
سب سے افضل کون؟
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 92 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’ سَوانِحِ کربلا‘‘صَفْحَہ38تا39پر ہے: اہل ِسنَّت کا اس پر اجماع ہے کہ انبیا(یعنی اَنبیا و مُرسلینِ اِنس ومَلک)کے بعد تمام عالَم سے افضل حضرتِ ابوبکر صدِّیق رضی اللہ تعالٰی عنہ ہیں ، ان کے بعدحضرتِ عمر،ان کے بعدحضرتِ عثمان ، ان کے بعد حضرتِ علی،ان کے بعد تمامعَشَرۂ مُبَشَّرہ، ان کے بعد باقی اہلِ بدر، ان کے بعد باقی اہلِ اُحُد، ان کے بعد