باقی اہلِ بیعتِ رضوان، پھر تمام صحابہ۔ یہ اِجماع ابو منصور بغدادی(علیہ رَحمَۃُ اللہِ الْھادی) ننَقل کیاہے۔(مختلف افراد کی اعتبار سے اِجماع کی نوعیت مختلف ہے اور اس میں مزیدبھی کچھ تفصیل ہے )ابنِ عَساکِر (علیہ رَحمَۃُ اللہِ الْقادِر) نے حضرت ابنِ عمررضی اللہ تعالٰی عنہما سے روایت کی، فرمایا کہ ہم ابو بکر و عمرو عثمان و علی کو فضیلت دیتے تھے بحالیکہ سرورِعالمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمہم میں تشریف فرما ہیں۔ (ابن عَساکِر ج۳۰ص۳۴۶) اما م احمد(علیہ رَحمَۃُ اللہِ الاَحَد) وغیرہ نے حضرت علی مُرتَضیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے رِوایت کیا کہ آپ(کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ) نے فرمایا کہ اس اُمّت میں نبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے بعد سب سے بہتر ابوبکر و عمر ہیں۔رضی اللہ تعالٰی عنہما۔(اَیضاً ص۳۵۱)ذَہبی(علیہ رَحمَۃُ اللہِ الْقوِی) نے کہا کہ یہ حضرت علیرضی اللہ تعالٰی عنہ سے بَتَواتُر منقول ہے۔ (تارِیخُ الْخُلَفاء لِلسُّیُوطی ص۳۴)
تو میں الزام تراشوں والی سزا دوں گا
ابنِ عساکِر (علیہ رَحمَۃُ اللہِ الْقادِر)نے عبدُالرَّحمٰن بن ابی لیلیٰ( رَحمَۃُ اللہ تعالٰی علیہ) سے روایت کی کہ حضرت ِعلی مرتَضیٰ کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا: جو مجھے حضرت ابوبکر و عمر سے افضل کہے گا تو میں اس کو مُفْتَرِی کی(یعنی الزام لگانے والے کو دی جانے والی) سزادوں گا۔ (تاریخ دمشق لابن عساکِر ج۳۰ص۳۸۳دارالفکربیروت)
کلامِ حسنؔ
بَرادرِ اعلیٰ حضرت،اُستاذِ زَمن،حضرت مولانا حسن رضاخان عَلَیہِ رَحمَۃُ الْمَنَّان اپنے مجموعۂ کلام ’’ذوقِ نعت‘‘ میں اَفْضَلُ الْبَشَرِ بَعْدَ الانبیاء، محبوبِ حبیبِ خدا،صاحبِ